Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کھارادر، 3 کمسن بچوں کی ہلاکت، رپورٹ پیش

شائع 16 جون 2020 03:00pm

کراچی  کے علاقے کھارادر میں زہر خورانی سے 3 کمسن بچوں کی ہلاکت کا واقعے پر کھارادر جنرل اسپتال نے واقعہ کے حوالے سے پولیس کو رپورٹ پیش کردی۔

پندرہ جون کوصبح پونے چھ بجے بچوں کو علاج کی غرض سے اسپتال لایاگیا،رپورٹ کے مطابق صبح 11:55  پر سعد نامی بچے کودوبارہ مردہ حالت میں اسپتال لایاگیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تشویشناک حالت میں زیر علاج بچی صفاآکسیجن لگانے کے بعد4منٹ تک زندہ رہی،گیارہ سالہ عائزہ کو تشویشناک حالت میں دوسرے اسپتال بھیجا گیا جو زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی، تاہم تیماردار نے اسپتال انتظامیہ کو کھانے اور گھر میں کیڑے مار ادویات کے حوالے سے بھی بتایا ۔

 رپورٹ کے مطابق سعد ، عائزہ نے برگر جبکہ صفا نے صرف فرائز کھائے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  والد کا واقعے پر قانونی کارروائی سےتاحال انکارہے۔